تازہ ترین
ترکی میں افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات شروع

ترکی میں افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات شروع

استنبول: (14 جنوری 2018) ترکی میں افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ حزب اسلامی نے بات چیت کی تصدیق کردی۔ طالبان ترجمان کا کہناہےکہ ہیبت اللہ گروپ شریک نہیں ہوا۔

ترکی میں افغان حکومت اور طالبان گروپوں کے درمیان امن مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ حزب اسلامی نے بات چیت کی تصدیق کردی۔ طالبان ترجمان کا کہناہےکہ ہیبت اللہ گروپ شریک نہیں ہوا۔ افغان میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاکہ تین طالبان گروپوں اور افغان حکومت کے نمائندوں کے درمیان تین روز مذاکرات ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوئے جو پیر کے روز تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات میں ملک میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا۔

افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات میں قطر میں طالبان دفتر کے نمائندے،افغان حکومت کا نمائندہ اور حزب اسلامی افغانستان کے نمائندے شریک ہیں۔ حزب اسلامی کے ترجمان نے امن بات چیت کی تصدیق کی۔ طالبان ہیبت اللہ گروپ کے ترجمان نے ترکی میں جاری امن بات چیت کی تصدیق تو کی لیکن کہاکہ ان کاگروپ اس میں شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کابل : طالبان کے حملوں میں 14 افغان پولیس اہکار ہلاک

پاکستان، چین اور افغانستان کی افغان طالبان کو مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کی دعوت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top