تازہ ترین
ٹیکسلا: حساس ادارے کی کاروائی، افغان جاسوس گرفتار

ٹیکسلا: حساس ادارے کی کاروائی، افغان جاسوس گرفتار

 

ٹیکسلا میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلیجنس آفیسر کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار افغان انٹیلیجنس آفیسر رکشہ چلاتا تھا. جس کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی ہے۔

حساس ادارے نے ٹیکسلا چوک کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلیجنس کےافسر کو گرفتار کرلیا۔۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی ہے جو علاقے میں رکشہ ڈرائیور کا روپ دھارکر جاسوسی کررہا تھا جبکہ اس کا بھائی سبزی فروش ہے ۔

حساس ادارے نے دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top