تازہ ترین
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کے پی میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے 14کروڑ ڈالر کا قرضہ

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کے پی میں سڑکوں کی تعمیر کےلیے 14کروڑ ڈالر کا قرضہ

اسلام آباد(29نومبر، 2017) ایشیائی ترقیاتی بینک نے سڑکوں کی تعمیر کے لئے خیبرپختونخواہ حکومت کو 14کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دی ہے ۔

کے پی میں سڑکوں کی تعمیر کےمنصوبے کی بقیہ رقم حکومت پاکستان ادا کرے گی ۔ ایشیائی ٹرقیاتی بینک نے بتایاہے کہ قرضے کی رقم صوبے میں سڑکوں کے نظام کو بہتر کرنے پر خرچ ہو گی۔

اس رقم سے صوبے کی 214 کلو میٹر طویل سڑکوں کے 8 سیکشنز کی تعمیر نو ہو گی،منصوبے کی مجموعی لاگت 16 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے، بقیہ رقم حکومت پاکستان ادا کرے گی۔بینک نے بتایاہے کہ منصوبہ 2022 تک مکمل ہو گا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top