تازہ ترین
پاکستانی لیجنڈ اداکار آغا طالش کی 21 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستانی لیجنڈ اداکار آغا طالش کی 21 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

لاہور:(19 فروری 2019) پاکستانی لیجنڈ اداکار آغا طالش کی اکیس ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار آغا طالش کے مداح آج بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا۔ انہوں نے دس نومبر 1927ء کو بھارت کے شہر لدھیانہ میں آنکھ کھولی۔

آغا طالش نے قیام پاکستان سے قبل بمبئی میں بننے والی فلم ‘سرائے سے باہر’سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوئے اور پھر فلمی دنیا سے وابستہ ہوگئے۔

اداکار آغا طالش کی پہلی فلم’نتھ‘تھی جس کے بعد فلم’جبرو‘میں انہوں نے ولن کا کردار کیا جو کامیاب رہا، لیکن انہیں اصل شہرت فلم’سات لاکھ‘سے ملی۔

آغا طالش نے فلم شہید،باغی، سہیلی، فرنگی، زرقا، وطن، نیند اور کنیز جیسی فلموں میں کام کر کے اپنے اداکاری کا لوہا منوایا۔

سات فلموں میں نگار ایوارڈ حاصل کرنے والے آغا طالش انیس فروری 1998ء کو دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top