تازہ ترین
ابوالاثرحفیظ جالندھری کی 118ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

ابوالاثرحفیظ جالندھری کی 118ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

ویب ڈیسک (14جنوری ، 2018)ابوالاثر حفیظ جالندھری اردو کے نامور شاعر اور افسانہ نگار تھے،انہوں نے پاکستان کے قومی ترانے کے خالق کی حیثیت سے شہرت پائی۔وہ14 جنوری 1900 کو جالندھر میں پیدا ہوئے ،آج ان کی 118ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ 

ابوالاثر حفیظ جالندھری پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور مقبول رومانوی شاعر اور افسانہ نگار تھے جنہوں نے پاکستان کے قومی ترانہ کے خالق کی حیثیت سے شہرتِ دوام پائی۔ملکہ پکھراج نے ان کی نظم ابھی تو میں جوان ہوں کو گا کر شہرت دی۔حفیظ جالندھری گیت کے ساتھ ساتھ نظم اور غزل دونوں کے قادرالکلام شاعر تھے۔ تاہم ان کا سب سے بڑا کارنامہ شاہنامہ اسلام ہے جو 4جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کے ذریعے انہوں نے اسلامی روایات اور قومی شکوہ کا احیاء کیا جس پر انہیں فردوسی اسلام کا خطاب دیا گیا۔حفیظ جالندھری کے شعری مجموعوں میں نغمہ بار، تلخابہ شیریں اورسوزو ساز، افسانوں کا مجموعہ ہفت پیکر، گیتوں کے مجموعے ہندوستان ہمارا، پھول مالی اور بچوں کی نظمیں اور اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب چیونٹی نامہ خصوصاً قابل ذکر ہیں۔

وہ 21دسمبر 1982 کو لاہور میں 82 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ وہ مینار پاکستان کے سایہ تلے آسودہ خاک ہیں.

یہ بھی پڑھیے:

اردو ادب کے نامور مزاح نگار اور شاعر ابن انشاءکی آج 40ویں برسی

اردو غزل کو آفاقی شہرت بخشنے والے احمد فراز کا آج 87واں یوم پیدائش ہے

Comments are closed.

Scroll To Top