تازہ ترین
مخالفین نواز شریف کے انقلابی ترقیاتی اقدامات سے خائف ہیں ،عابد شیر علی

مخالفین نواز شریف کے انقلابی ترقیاتی اقدامات سے خائف ہیں ،عابد شیر علی

اسلام آباد: (17جولائی،2017)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں ، وہ روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے ہیں اور اٹھتے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اسی سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے شواہد کو پکوڑے ڈالنے والے کاغذات قرار دیا تھا ، ہم عدالت اور ججز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور انصاف کی توقع ہے ۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مخالفین نواز شریف کے انقلابی ترقیاتی اقدامات سے خائف ہیں ، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ان کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں وہ روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے ہیں اور اٹھتے ہیں ۔

عابد شیر علی نے جے آئی ٹی ارکان پر الزام عائد کیا کہ خود ساختہ جے آئی ٹی رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا، نواز شریف کا پانامہ اسکینڈل میں نام نہیں، ہماری لیڈر شپ بالکل بے قصور ہے۔ وزیر مملکت نے جے آئی ٹی کو مشرف نامہ، عمران نامہ اور شیخ رشید نامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماضی کا حصہ بن جائے گی ۔

Comments are closed.

Scroll To Top