تازہ ترین
عابد شیر علی نے بیرون ملک علیمہ خان کے گھر کی ویڈیو شیئر کردی

عابد شیر علی نے بیرون ملک علیمہ خان کے گھر کی ویڈیو شیئر کردی

فیصل آباد:(19 جنوری 2019)عابد شیر علی نے علیمہ خان کے گھر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ نون عابد شیر علی نے امریکی شہر نیوجرسی میں وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں عابدشیر علی کا کہنا تھا کہ کیا کپڑے سلائی کرکے امریکا، دبئی لندن میں فلیٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں رہنما مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان جائیدادوں کے اصل مالک عمران خان ہیں،ان لوگوں نے زکوٰۃ کا پیسہ لوٹا ہے،عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کو دی جانے والی زکوٰۃ سے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں۔

اپنی ویڈیو میں لیگی رہنما نے سپریم کورٹ سے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان بے نامی ادارہ ہے جبکہ فلیٹس کے اصل مالک عمران خان ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی امریکا سمیت بیرون ممالک میں جائیدادیں سامنے آئی ہیں اور اس حوالے سے وہ سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوچکی ہیں،
جہاں علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد پر جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

علیمہ خان کا مؤقف ہے کہ وہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں اپنی جائیدادیں ظاہر کرچکی ہیں جب کہ انہوں نے سلائی مشینوں کے کام سے جائیدادیں بنائیں۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ کی بیرون ملک جائیدادوں پر وضاحت دینے کا بھی مطالبہ کررہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top