تازہ ترین
عبدالقدوس بزنجو کے کاغذات نامزدگی جمع

عبدالقدوس بزنجو کے کاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ: (12 جنوری 2018) بلوچستان سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)  کے منحرف اراکین اسمبلی کے متفقہ امیدوار اور سابق ڈپٹی اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے فارم میں تجویز کنندہ جان جمالی اور تائید کنندہ سرفراز بگٹی تھے جبکہ دوسرے فارم میں تجویز کنندہ صالح بھوتانی اور تائید کنندہ امان اللہ نوتیزئی تھے ۔جبکہ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے اپنا پارلیمانی لیڈر نواب چنگیز مری منتخب کیا ہے جن کے کاغذات  پرنسل احمد علی نے سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائے ابھی تک قائد ایوان کے انتخاب کے لئے تین فارم اسمبلی سیکرٹری سےوصول کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے منحرف اراکین اسمبلی نے صوبے کی وزارت اعلیٰ کیلئے سابق ڈپٹی اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کیا تھا۔عبدالقدوس بزنجو کے نام کا اعلان پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رہنما و سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کیا اور دعوی کیا کہ قدوس بزنجو کو وزیر اعلی بنانے کیلئے مقابلے کی نوبت نہیں آئے گی تاہم اگر مقابلہ کرنا بھی پڑا تو ہم تیار ہیں۔

عبد القدوس بزنجو نے ان پر اعتماد کرنے پر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نواب ثناءاللہ ہمارے محترم ہیں، یہ ہمارا سیاسی حق تھا۔ حکومتی معاملات ٹھیک نہیں چل رہے تھے جس کے باعث تحریک عدم اعتماد لانا پڑی۔ جتنا بھی وقت ملا صوبے کی خدمت کریں گے۔واضح رہے کہ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے 13 جنوری صبح 11 بجے اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے 13 جنوری کی صبح اجلاس طلب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top