تازہ ترین
بس ایک کپ چائے جو دشمن کو بھی دوست بنائے

بس ایک کپ چائے جو دشمن کو بھی دوست بنائے

صادق آباد: (13 مارچ 2019) روٹھے دوست کو منانا ہو تو اب نہیں ہے یہ مشکل، بس ایک کپ چائے دشمن کو بھی دوست بنائے۔ صادق آباد کے ایک پٹھان نے اپنے ٹی اسٹال پر بھارتی پائلٹ کی تصویر آویزاں کرکے دشمن کو دوست بنانے کے پاک فوج کا فارمولا اپنا لیا۔

آپ نے ہوٹل تو بہت سے دیکھے ہوں گے،مگر صادق آباد میں ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جہاں روٹھے دوستوں کو منانے کی چائے دستیاب ہے۔ خان صاحب نے یہ ہوٹل پاک آرمی کی جانب سے دشمن ملک کے پائلٹ کو چائے پلا کر محبت کا پیغام دینے سے متاثر ہو کر بنایا ہے۔ افواج پاکستان نے جو بھارتی پائلٹ کو امن کی خاطرمودی سرکار کے حوالے کیاہے۔ پائلٹ کو پہلے افواج پاکستان کے شیر جوانوں نے پاکستان کی چائے کا ایک کپ پلایا۔ جہاں سے ابھی نندن کی پاکستان سے دوستی کا سفر شروع کرنے کا پیغام دیا۔ یہ سفر یہاں ختم نہیں ہوا بلکہ اس سفر نے پاکستانیوں کو ایک نئے سفر کی طرف گامزن کیا۔

صادق آباد کے ایک خان نے ہوٹل میں ابھی نندن کی تصویر آویزاں کر کے روٹھے دوستوں کو منانے کیلئے چائے دستیاب ہے کا بورڈ لگا دیا۔ خان کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے جس بہادری سے انڈین پائلٹ کو گرفتار کیا اور پھر حسن سلوک کی بہترین مثال قائم کی گرفتار انڈین پائلٹ کو چائے پلا کر دوستی کی کا پیغام دیا۔ خان کی چائے بھی یہاں روٹھے دوستوں کو منانے کا باعث بن گئی ہے میرے ہوٹل پر پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگ آتے ہیں اور اپنے روٹھے ہوئے دوستوں کو منانے کیلئے یہاں چائے پلا کر ایک نئی دوستی کے سفر کا آغاز کرتے ہیں۔ ملتان سے آئے ایک گاہگ نے بتایا کہ میں ملتان کا رہائشی ہوں اور یہاں روٹھے دوست کو منانے آیا تھا۔ خان کی چائے پلا کر میں دوست کو منا لیا ہے۔ اب میں ہنسی خوشی واپس جا رہا ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top