تازہ ترین
برطانوی شہزادہ فلپ نے ڈرائیونگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

برطانوی شہزادہ فلپ نے ڈرائیونگ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

لندن:(10 فروری 2019)برطانوی شہزادہ فلپ نے کار حادثے کے بعد اپنا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرادیا ہے،فلپ نے اپنی گاڑی کار سے ٹکر ادی تھی، جس کے نتیجے میں دوخواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اٹھارہ جنوری کو ملکہ برطانیہ کے شوہر 97سالہ شہزادہ فلپ کی کار کو حادثہ پیش آیا تھا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ سینڈرنگھم اسٹیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب شہزادہ فلپ کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی،حادثے میں ان کی کار کوشدید نقصان پہنچا ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ہیں، جبکہ دو خواتین اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال شہزادہ فلپ شدید علیل رہے تھے، نہوں نے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرنے سمیت اعلان کیا تھا کہ شاہی دیوان میں کئی دہائیوں تک خدمات انجام دینے کے بعد وہ تمام سرکاری ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ شہزادہ فلپ نے گذشتہ سال ایسٹر کی تقریبات میں بھی شرکت سے معذرت کرلی تھی، شہزادہ چارلس کے بیٹے پرنس ہیری کی شادی میں بھی شرکت کے حامی نہیں تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top