تازہ ترین
بہاولنگر: فورٹ سٹی فٹ بال کلب کی سالانہ تقریب کا انعقاد

بہاولنگر: فورٹ سٹی فٹ بال کلب کی سالانہ تقریب کا انعقاد

بہاولنگر: (09 جنوری 2019) بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس میں فورٹ سٹی فٹ بال کلب کی جانب سے سالانہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فورٹ سٹی فٹ بال فورٹ عباس کی منعقد سالانہ کارکردگی تقریب میں فورٹ سٹی فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ مبشر حسن سمیت معززین علاقہ، صحافیوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

 فٹ بال کلب کے کپتان محمد وقاص نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تکمیل کے لئے صحت مند دماغ ہونا بے حد ضروری ہے، جو صرف کھیلوں کو فروغ دینے سے ہی ممکن ہے۔

سینئر کپتان سیف الرحٰمن نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے کھیلوں کو فروغ اور کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے اور صحت مند معاشرے کا قیام ممکن ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ فورٹ سٹی فٹ بال نے گذشتہ سال 2018 میں بے شمار میچ جیتے اور اپنے کلب کو مختلف ٹرافیاں اور میڈل دیئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top