تازہ ترین
رحیم یارخان: گیس کی مین پائپ لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

رحیم یارخان: گیس کی مین پائپ لائن میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

رحیم یار خان: (09 جنوری 2019) رحیم یار خان میں گیس کی چھتیس انچ قطر کی مین پائپ لائن میں دھماکے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے بھونگ میں گیس کی چھتیس انچ قطر کی مین پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ نے قریبی گنے کی فصل اور باغ کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایشیا کا سب سے بڑا گیس ٹرمینل اور ایل پی جی کی مین لائن بھی جائے وقوع کے قریب سے ہی گزر رہی ہے۔

آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کے عملے اور چار گاڑیوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے اور گنے کی فصل میں لگنے والی آگ کو بھی بجھا دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top