تازہ ترین
پرانے ٹی وی سے بنی دیواروں والا دلچسپ مکان

پرانے ٹی وی سے بنی دیواروں والا دلچسپ مکان

ویتنام:(10 اگست 2018) ایک گھر کے باہر پرانے ٹی وی سیٹ کچھ اس طرح سے لگائے گئے ہیں جن پر دیواروں کا گمان ہوتا ہے اور اسے دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویت نام نے ایک ہرے بھرے علاقے میں ایک مکان کے باہر درجنوں ٹی وی سے مکان کی دیوار یا باڑ بنائی ہے۔یہ تمام ٹی وی سیٹس پرانے ہیں جن میں کیتھوڈ رے (پکچر) ٹیوب لگی ہوئی ہے۔ یہ عجیب گھر ویت نام کے جزیرے ہون تھوم میں واقع ہے لیکن جزیرے پر چلنے والی تیز ہواؤں سے ان ٹی وی سیٹس کو اب تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ اسی بنا پر گھر کے مالک نے ٹی وی سے گھرکی دیوار بنائی ہے۔ لیکن دیوار بنانے کیلئے ٹی وی کے انتخاب کی وجہ کوئی نہیں جانتا۔بعض لوگوں کے مطابق یہ ایک ٹی وی بنانے والے کا مکان ہے اور کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ مالک نے یہ ٹی وی سستے بھاؤ خرید کر اسے خوبصورت انداز میں لگا کراپنے مکان کی شان بڑھائی ہے۔ وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ گھر اب توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔Image result for old tv house wall vietnamٹیلی وژن سے بنی اس دیوار پر سوشل میڈیا پر تنقید بھی ہورہی ہے کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ٹی وی میں ٹوٹ پھوٹ سے ماحول کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کیتھوڈ رے ٹیوبس میں پارہ، سیسہ اور دیگر مضر کیمیکلز ہوتے ہیں جن سے خصوصاً بچوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انسانی پاؤں کی شکل والا عجیب آلو

کروشیا کی خاتون صدر پینٹر بن گئیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top