تازہ ترین
پشاوراور چارسدہ میں 5.1شدت کےزلزلے کے جھٹکے

پشاوراور چارسدہ میں 5.1شدت کےزلزلے کے جھٹکے

پشاور(14نومبر، 2018)پشاورشہر اور گرد نواح اورچارسدہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکزکےمطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 88کلومیٹر تھی جبکہ زلزلےکا مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔

زلزلے کےباعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے سے لوگ کلمہ طبیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلےآئے۔ابھی تک کسی جگہ سے مالی و جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

زلزلے کے جھٹکے سوات ، مینگورہ میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top