تازہ ترین
ڈی جی خان: زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 زائرین جاں بحق، 15 زخمی

ڈی جی خان: زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے 4 زائرین جاں بحق، 15 زخمی

ڈی جی خان:(14 مارچ 2019) ڈی جی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرنے سے چار زائرین جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں زندہ پیردربارجانے والے زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار زائرین جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی میں پچیس زائرین سوار تھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top