تازہ ترین
دنیابھر میں آج مادری زبان کاعالمی دن منایاجارہاہے

دنیابھر میں آج مادری زبان کاعالمی دن منایاجارہاہے

ویب ڈیسک (21فروری، 2018)دنیا بھر میں آج مادری زبان کا دن منایاجارہاہے۔

اس سال اس دن کو اس سوچ کےساتھ منایاجارہاہے کہ زبانوں کا تنوع اورایک سے زائد زبانیں کسی بھی ملک میں پائیدارترقی کےلیے ضروری ہے۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ جدید دور میں بھی مادری زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،قومی شناخت او ر بیش قیمت تہذیبی و ثقافتی میراث کے طور پر مادری زبانوں کی حیثیت مسلمہ ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناتھاکہ  ماں بولی زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے،مادری زبان میں دی جانے والی تعلیم بچوں کی ذہنی نشو و نما پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ زبان صرف جذبات کے اظہار و خیال کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ اقوام کی شناخت بھی زبان سے ہی ہوتی ہے،مادری زبانوں کے ہر لفظ اور جملے میں قومی روایات، تہذیب وتمدن، ذہنی و روحانی تجربے پیوست ہوتے ہیں۔زبان ایک ایسا سماجی ورثہ ہے جو زمانے کے ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لوک ورثہ اسلام آباد میں مادری زبانوں کےدوروزہ ادبی میلے کا انعقاد

دنیا بھر میں آج کینسر سے بچائو کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top