تازہ ترین
شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر سے طے شدہ ملاقات منسوخ کی،امریکی ذرائع ابلاغ

شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر سے طے شدہ ملاقات منسوخ کی،امریکی ذرائع ابلاغ

سیول(21فروری، 2018)امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریانےسرمائی اولمپکس کے موقع پر امریکی نائب صدر مائیک پینس سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی ہے۔

امریکی نیوز چینل کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اس ماہ کے شروع میں جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس کے موقع پر اپنےد ورے میں شمالی کوریا کے حکام اور صدر کم جونگ ان کی بہن سےملاقات کرنی تھی۔ تاہم شمالی کوریانے امریکی حکام سے ملاقات منسوخ کردی تھی۔

امریکی نائب صدرکے چیف آف اسٹاف نک آئرز کادعوی تھاکہ شمالی کوریا نے بین الاقومی طورپرسرمائی اولمپکس کےموقع پر شمالی کوریا کے پروپیگنڈے پر امریکی نائب صدر کی جانب سے قدرے نرم موقف اپنانے کی غرض سے سرمائی اولمپکس کے موقع پر ملاقات طے کی تھی مگر شمالی کوریا نے ملاقات  منسوخ کردی۔

امریکی حکام کا دعوی ہےکہ اچانک ملاقات منسوخ کرنے سے یہ پتاچلتاہے کہ امریکی دباؤکا اثر شمالی کوریاپر پڑرہاہے۔

ملاقات پر امریکی صدر نے اپنے پیغام میں واضح کیاتھا کہ امریکہ شمالی کوریا سے اس کے جوہری ہتھیار کو ختم کرنے کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

شمالی کوریانے جنوبی کوریاسے مذاکرات کےبعد سرمائی اولمپکس میں ملک کے علامتی سربراہ اور حکمراں کم جونگ ان ان کی بہن  کی سربراہی میں 500افراد کاوفد سرمائی اولمپکس بھیجاہے۔

یہ بھی پڑھیے:

شمالی کوریا سے جوہری میزائلوں پر مذاکرات ہوسکتے ہیں، ٹیلرسن

شمالی کوریا کا سرمائی اولمپکس کے موقع پر فوجی پریڈ کاانعقاد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top