تازہ ترین
عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں شامل

عمران خان کی تیسری شادی بین الاقوامی میڈیا کی سرخیوں میں شامل

ویب ڈیسک(19فروری، 2018)سابق کرکٹراور پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کوعالمی میڈیا میں بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے جسے برطانوی ،امریکی اوربھارتی میڈیا نے اپنی  ہیڈلائنزمیں رکھا۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز نے پی ٹی آئی سربراہ کی شادی کواپنی ہیڈ لائن میں رکھا۔خلیج ٹائمز نےلکھا کہ عمران خان نے پانچ بچوں کی ماں بشری مانیکا اور اپنی روحانی پیشوا سے شادی کرلی۔بھارتی چینل ٹائمز ناؤ نے کہا ورلڈ کپ جیتے والے کپتان عمران خان نے شادیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ این ڈی ٹی وی نے کہا کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ  عمران خان نے شادی کی ہے۔انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ عمران خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ زی ٹی وی نےکہا کہ کرکٹراورسیاستدان روحانی پیشوا بشری مانیکا سے شادی کرلی ہے۔

ہندوستان ٹائمز ، دی ہندو،العربیہ نے بھی عمران خان کی شادی کی خبروں کو سرفہرست رکھا۔

یہ بھی پڑھیے:

عمران خان نے تیسری شادی کرلی

چیئرمین پی ٹی آئی کا ولیمہ بنی گالہ میں ہوگا، ترجمان پی ٹی آئی

Comments are closed.

Scroll To Top