تازہ ترین
زینب کیس کا فیصلہ :قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، سوشل میڈیا

زینب کیس کا فیصلہ :قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے، سوشل میڈیا

ویب ڈیسک: (17 فروری 2018)ننھی زینب کے سفاک درندہ صفت قاتل عمران علی کو انسداد دہشت گردی کی جانب سے چار بار سزائے موت سنائے جانے کےبعد سوشل میڈیا سائٹ پر عوام فوری انصاف کی فراہمی پرسپریم کورٹ کی  تعریف کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عدالتی فیصلے کےکچھ لمحوں بعد لوگوں نے دنیابھر سے درندہ صفت قاتل کی سزا پر اظہارخیال کیا۔

کسی نے عدالت کی جانب سے کم سے کم وقت میں انصاف کی فراہمی پر ستائش کااظہارکیا۔

کسی نے بے رحم قاتل کو دوسروں کےلیے عبرت بنانے کےلیےسرعام پر پھانسی دینے کاکہا۔ بڑی تعداد نے سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی پر سپریم کورٹ کاشکریہ اداکیا۔

https://twitter.com/pakistan143N/status/964784443549519872

کچھ نے عدالتی فیصلے کو بروقت قراردیا۔ زینب کی غمگین والدہ نے  ہولناک واقعے پر قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جس پر بہت لوگوں نے اس رائے سے اتفاق کیا۔

ملک کے نامور وکیل اور سیاستدان اعتزاز احسن نے بھی فوری انصاف کی فراہمی کوسراہا۔انھوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ اپیلوں پر بھی جلد ازجلد کارروائی ہوگی تاکہ  قاتل کو جتنی جلدی ہو سکے اس کی سزا پر عمل درآمد ہوسکے۔

 یہ بھی پڑھیے:

زینب قتل کیس میں ملزم عمران کو 4 بار سزائے موت سنادی گئی

ننھی زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top