تازہ ترین
پاکستان،سعودی عرب  مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربرفیزمکمل

پاکستان،سعودی عرب  مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربرفیزمکمل

راولپنڈی (14فروری، 2018) پاکستان اور سعودی عرب کی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیزمکمل ہوگیا جس میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کاروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں پاکستان اور سعودی بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف جنگی آپریشنز کی عملی مشقیں کیں۔

ہاربر فیز کے دوران آپریشنل ایریا میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے اور رات کی تاریکی میں دشمن کے خلاف کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔افعیٰ الساحل کے دوسرے مرحلے میں دونوں ملکوں کی اسپیشل آپریشنز فورسز کھلے سمندر میں دہشت گردی اور قزاقی کے خلاف آپریشنز کی مشقیں کریں گی۔ افعیٰ الساحل کے ساتھ ساتھ پاک میرینز اور سعودی میرنز کے مابین مشترکہ مشقیں دیرہ الساحل بھی سعودی عرب میں جاری ہیں۔

مشقوں کے دوران لینڈنگ کرافٹ کے ذریعے ساحل پر اُترنے اورسنائپر فائرنگ اور مختلف حربی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اوررائل سعودی نیوی فورسز کے مابین مشترکہ مشقوں سے دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ اور حربی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان نیوی درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے، وائس چیف آف نیول اسٹاف

 

پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس اصلت خیرسگالی دورہ پر بحرین پہنچ گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top