تازہ ترین
سری نگر: بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا

سری نگر: بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید ایک کشمیری کو شہید کر دیا

سری نگر: (12 فروری 2018) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں فائرنگ کرکے ایک کشمیری کو شہید کردیا جبکہ قابض فوج کی فائرنگ میں زخمی صائمہ دم توڑگئی ہیں۔ حریت مزاحمتی قیادت نے قتل کی مذمت کی ہے۔

کشمیری میڈیاکے مطابق بھارتی فوج نے حریت کانفرنس کے کارکن ندیم کو ضلع بڈگام کے علاقے بیر واہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اتوار کے روز کشمیری لڑکی صائمہ دم توڑ گئیں۔قابض فوج نے چوبیس جنوری کو ضلع شوپیان میں گھر گھر آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے دو کشمیریوں کو شہید اور صائمہ و دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

حریت مزاحمتی فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر نے مشترکہ بیان میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ اور صائمہ کو خراج قیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ کشمیر: قابض فوج پر 3 روز میں دوسرا حملہ

شہید مقبول بٹ کی برسی: مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

Comments are closed.

Scroll To Top