تازہ ترین
بے قرارباپ نے مشکل میں پھنسے بیٹے کو بچالیا

بے قرارباپ نے مشکل میں پھنسے بیٹے کو بچالیا

سڈنی (16جنوری،2018)آسڑیلیا میں بیٹے کی محبت میں بے قرار باپ کے فیصلے نے 17سالہ مشکل میں پھنسے بیٹے کو مشکل سے نکال لیا۔

آسٹریلوی شہری ٹونی لیتھ برج کو بیٹے کی اس وقت فکر لاحق ہوئی جب ان کا 17سال بیٹا سیموئل لیتھ برج اپنی منزل پر مقررہ وقت پر نہ پہنچا۔ باپ نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا۔سیموئیل اپنے دوست کے گھر روانہ ہواتھا اور مقررہ وقت پر اس کے گھر نہ پہنچنے پر پورے خاندان کو سیموئل کےلیے فکرمندی لاحق ہوئی۔ ایسے میں اس کے باپ کو خیال آیا کہ اس کا بیٹا کسی پریشانی میں مبتلاء ہے جس پر اس نے اس کی تلاش کےلیے ہیلی کاپٹر سروس کرائے پر حاصل کرنے کافیصلہ کیا اورخود ہی بیٹے کی تلاش کی ٹھانی۔

جس راستے پر سیموئل اپنے دوست کی رہائش گاہ کےلیے روانہ ہوا تھااسی پر ٹونی نے ہیلی کاپٹر سے تلاش شروع کی اور کھوج کے صرف 10منٹ میں سیموئل  سڑک سے 20میٹر نیچے گاڑی میں پھنسا ہوامل گیا۔وہ 30گھنٹے گاڑی میں پھنسا رہا۔سیموئل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ریسکیورضاکاروں کو اسے گاڑی سے نکالنے میں ایک گھنٹہ لگا، وہ گاڑی کے ڈیش بورڈ میں پھنسا ہواتھااورجب اسے گاڑی سے نکالا گیا توکئی جگہوں سےاس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور اس کی صورتحال نازک تھی۔ اسپتال والوں کا کہناتھا کہ یہ بڑی بات ہے کہ وہ زندہ ہے۔

آسٹریلیا کے ٹی وی 7سے بات کرتے ہوئے ٹونی نے بتایا اس نےبیٹے کی تلاش کاکام 5 سال قبل ایک ٹریفک حادثہ یاد آنے پر کیا جس میں پانچ دن تک ایک نوجوان کو تلاش نہ کیاجاسکا تھا اور بلاآخر وہ مرگیا۔

دوسری جانب پولیس نے کہا کہ وہ گاڑی حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top