تازہ ترین
کمانڈر پاکستان فلیٹ،جہازوں کی ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت

کمانڈر پاکستان فلیٹ،جہازوں کی ماریشیئس کی آزادی کی تقریبات میں شرکت

راولپنڈی(18جنوری ، 2018)کمانڈر پاکستان فلیٹ اور پاک بحریہ کے جہازوں نے ماریشیئس کی آزادی کی 50 سالہ تقریبات میں شرکت کی ہے۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق ماریشیئس کی آزادی کی50 سالہ تقریبات میں شرکت کے لئے پی این ایس نصر اور پی این ایس خیبر ماریشیئس کی بندرگاہ لوئس پر لنگر انداز ہوئے۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل امجد خان نیازی کی ماریشیئس کی صدر،وزیراعظم،نائب وزیر اعظم اور دیگر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ملاقاتوں میں مشن کمانڈر، کموڈور جاوید اقبال اور جہازوں کے کمانڈنگ آفسروں نے بھی شرکت کی۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ کے جہازوں کے آفسروں اور عملے نے ماریشیئس کی کوسٹ گارڈ ٹریننگ سینٹر کابھی دورہ کیا۔

ماریشیئس کوسٹ گارڈ کے آفسروں نے اور جوانوں نے  پاک بحریہ کے جہازوں پر منعقدہ میری ٹائم تعارفی آپریشنزاور کاﺅنٹر پائریسی ورکشاپ میں بھی شرکت کی۔

عوامی جمہوریہ ماریشیئس کی آزادی کی 50سالہ تقریبات کے سلسلے میں پی این ایس نصرپرتقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں ماریشیئس کے اعلیٰ حکومتی عہدیداران،وہاں مقیم پاکستانیوں اور سول سوسائٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top