تازہ ترین
اب تک نیوز کی خبر پر ایکشن:اینٹی کرپشن کاسیپرا ہیڈ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لےلیا

اب تک نیوز کی خبر پر ایکشن:اینٹی کرپشن کاسیپرا ہیڈ آفس پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لےلیا

کراچی (13جنوری، 2018)اب تک نیوز ٹی وی کی خبر پر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے سیپرا ہیڈآفس پر چھاپا مارکرریکارڈ ضبط کرلیا ہے،چھاپہ چیئرمین اینٹی کرپشن کے حکم پر مارا گیاتھا۔

چھاپے کے بعد ایم ڈی خالد چاچڑ،ڈائریکٹر زبیر پرویز خود کو بچانے کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔سیپرا میں غیرقانونی طور پرتعینات صنوبرگل کوآئی ڈیز چھپانے کی ذمےداری دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کل چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے سیپرا میں جاری کرپشن پر اب تک نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹرجنوبی کو انکوائری کا حکم دیاتھا جبکہ انھوں نےایک ہفتے میں رپورٹ بھی طلب کی تھی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کل کہنا تھاکہ چیئرمین اینٹی کرپشن  نے ڈپٹی ڈائریکٹرساؤتھ کو انکوائری کاحکم دیاہے اور تمام تر ریکارڈ کا جائزہ لےکرایک ہفتےمیں رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

زبیر پرویز بیک وقت سیپرااوراینٹی کرپشن میں اہم عہدوں پرتعینات ہیں۔ایم ڈی سیپراخالدچاچڑ اور زبیرپرویزکی ملی بھگت سےآئی ڈیز چھپا کر کروڑوں روپے کرپشن کی گئی۔

کرپشن کی خبریں چلانے پر نمائندہ اب تک کو دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سیپراکرپشن :چیئرمین اینٹی کرپشن کا ابتک نیوز کی خبر پرنوٹس

سیپرا میں کرپشن بے نقاب

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top