تازہ ترین
خواتین کے لیے سعودی عرب میں گاڑیوں کی پہلی نمائش

خواتین کے لیے سعودی عرب میں گاڑیوں کی پہلی نمائش

ریاض (12جنوری، 2018)خواتین کے لیے سعودی عرب میں گاڑیوں کی پہلی نمائش پر صنف نازک نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

https://twitter.com/ItentertainSa/status/951771080271810560

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد پہلی بار انہی کے لیے نت نئی گاڑیوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

جدہ میں ہونے والی اس نمائش میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنھوں نے گاڑیوں میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ان کے ساتھ خوب تصویریں بھی کھنچوائیں۔

خواتین کا کہنا تھا کہ نمائش میں جدت سے آراستہ گاڑیاں واقعی زبردست ہیں، جن کو حاصل کرنے کی ان کے دل میں امنگ جاگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

خاتون کا دل بیگ میں دھڑکتا ہے

تلتے ہوئے انڈوں کے فن پارے بنانے والا فنکار

Comments are closed.

Scroll To Top