تازہ ترین
کیلی فورنیا:بارشوں کے بعد مڈ سلائیڈنگ سے 17ہلاک

کیلی فورنیا:بارشوں کے بعد مڈ سلائیڈنگ سے 17ہلاک

کیلی فورنیا: (11جنوری،2018)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بارشوں کے بعد آنے والی لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔

ریسکیوکا عملہ سیلابی پانی اور کیچڑ میں بہہ جانے والے لوگوں کی تلاش کےلیےہیلی کاپٹروں اورکتوں کو استعمال کررہاہے۔منگل کو ہونے والی طوفانی بارشوں سے دریاؤں نے کیچڑ باہر اچھال دی ہے اور اس ریلے کی اونچائی کمر تک ہے  دوسری طرف پانی پہاڑی علاقوں سے بھی پانی مانٹیسیٹو اور سانتا باربرا قصبوں میں داخل ہورہاہے جو کہ لاس اینجلس کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

سانتاباربرا قصبے کے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ڈھائی سو افراد زخمی جبکہ 30000ہزار کے لگ بھگ افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مانٹیسیٹوشہر میں ہالی وڈ کی متعدد مشہور شخصیات رہائش پذیرہیں ان میں سے ایک حال ہی میں  گولڈن گلوب ایوارڈ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والی اوپراونفرے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ہنڈراس میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

تارکین وطن بچوں کی بیدخلی کے لئے ٹرمپ کی ایک اور دھمکی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top