تازہ ترین
بڑی اسکرین کے بڑے اداکاراوم پوری کی آج پہلی برسی

بڑی اسکرین کے بڑے اداکاراوم پوری کی آج پہلی برسی

ممبئی(6جنوری،2018)بالی وڈ اداکار اوم پوری کے پرستار آج ان کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

اوم پوری نے بالی ووڈ میں آرٹ فلموں سے کیریئر کی شروعات کی اور پھر کمرشل فلموں میں ایسی جم کر اداکاری دکھائی کہ سب ان کی اداکاری کے پرستار ہوگئے۔

انھوں نے ایسے دور میں آرٹ فلموں میں کام کا آغاز کیا جب کمرشل فلموں کی مانگ بہت تھی لیکن انہوں نے اس شعبے میں اپنی الگ اور منفرد پہچان بنائی ،مرچ مصالہ ، آکروش ،البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور جانے بھی دو یارو، جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بالی وڈ میں آرٹ فلموں کے رحجان میں کمی آنے لگی تو اداکار نے کمرشل فلموں کا رخ کیا اور یہاں بھی وہ چھا گئے۔

انھوں نے صرف بالی وڈ میں ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے تو یہاں بھی ان کی تعریف کیے بغیر کوئی نہ رہ سکا۔

اوم پوری کا فن سرحدوں کی قید کا محتاج نہ تھا جبھی انہوں نے لاکھ مخالفت کے باوجود پاکستانی فلم ایکٹر ان لا میں کام کیا۔زندگی کے آخری سالوں میں وہ زیادہ تر مزاحیہ کردار ادا کرتے، ہیرا پھیری ،دبنگ ، بلو باربر، چپکے چپکے،ان کی شاہکار فلمیں تصور کی جاتی ہیں ۔

ایک سال قبل اپنے گھرمیں وہ مردہ پائے گئے ڈاکٹروں نے ان کی موت کو طبعی قراردیا تاہم ان کے جسم پر چوٹ کے نشان تھے اس بارے میں ایک سال بعد بھی کچھ پتا نہ چل سکا۔

یہ بھی پڑھیے؛

اداکارہ نور نے ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کردی

پاکستانی فلم چھپن چھپائی کا چند روز میں 3 کروڑ کا بزنس

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top