تازہ ترین
بھارتی جاسوس کی اہل خانہ سے ملاقات ختم

بھارتی جاسوس کی اہل خانہ سے ملاقات ختم

اسلام آباد (25دسمبر،2017) بھارتی جاسوس کلبھوشن سے اس کی بیوی اور والدہ کی ملاقات ختم ہوگئی ہے اوربھارتی جاسوس کے اہلخانہ دفتر خارجہ سے باہر آگئے ہیں اور بھارتی ہائی کمیشن روانہ ہوگئے ہیں۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ آونتی یادیو اور اہلیہ چیتانوی یادیوکلبھوشن سے ملاقات تقریبا 40منٹ جاری رہی۔ ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنربھی موجود تھے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔ ملاقات سے قبل واضح کیاتھاکہ کلبھوشن کوقونصلررسائی نہیں دی جارہی جبکہ میڈیاکوملاقات کے موقع پر دفترخارجہ کےاندرداخلےکی اجازت دی گئی تھی۔

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں ملوث کلبھوشن کے اس کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کردی گئ تھی۔

پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی دہشتگردکو3مارچ 2016 کوبلوچستان سےگرفتار کیاگیاتھا۔کلبھوشن یادیوکوٹرائل کےبعد10اپریل2017 کوسزائے موت سنائی گئی تھی.

سزا کےبعد پاک بھارت تعلقات  کشیدہ ہوگئے تھے اور بھارت پھانسی کے خلاف عالمی عدالت چلاگیاتھا۔ جہاں عالمی عدالت نے 18مئی کو فیصلے میں پاکستان کو کلبھوشن کی پھانسی پر عملدرآمد مقدمے کا فیصلہ آنے تک روکنے کاحکام دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

کلبھوشن کوقونصلررسائی نہیں دی جارہی ،ترجمان دفتر خارجہ

کلبھوشن یادیو کیس: پاکستان نے عالمی عدالتِ انصاف میں جواب جمع کرادیا

Comments are closed.

Scroll To Top