تازہ ترین
ملک میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی

ملک میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے، یوسف رضا گیلانی

ملتان: (22 نومبر 2017) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں آج جیسی بھی جمہوریت ہے یہ بے نظیر کی وجہ سے ہے۔ پیپلزپارٹی ایک نظریہ مشن اور قربانیوں کا نام ہے۔

ملتان میں یوتھ کنونشن میں شرکت کے موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ملک میں کم عمر ترین سیاسی رہنماء ہیں۔ بے نظیر وزیراعظم بنیں، بلاول بھٹو بھی کامیاب ہوں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بے نظیر بھٹو کی وجہ سے ہے۔ پارٹی کے نوجوان جیالوں نے آمریت کے خلاف جمہوریت کا ساتھ دیا۔ کل پیپلزپارٹی نے ہی بل پیش کیا کہ نااہل پارٹی کا صدر نہیں ہوسکتا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ملتان جلسے میں پارٹی کا منشور بتائیں گے۔ ایک ڈکٹیٹر کو ملک سے نکالنا آسان کام نہیں تھا، آصف زرداری نے ڈکٹیٹر کو ملک سے نکال دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا قصور تھا کہ میں نے بےروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں۔ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو پھر سے نوکریاں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سازش ہو رہی ہے تو وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لیں،یوسف رضا گیلانی

یوسف رضاگیلانی کو نااہل نہیں ہونا چاہیے تھا، نواز شریف

 

Comments are closed.

Scroll To Top