تازہ ترین
مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرلی، خواجہ سعد رفیق

لاہور(13نومبر،2017)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کی بات کرنے والےاحمقوں کی جنت میں رہتےہیں،اس سے آئینی بحران پیداہوگا جبکہ مصطفیٰ کمال،رضا ہارون اور فاروق ستار کے بیانات سنگین ہیں جن کی کی تردید ہونی چاہئے۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے اجلا س کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا سابق وزیراعظم نوازشریف 19 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

انھوں نے بتایا نواز شریف کے مزیدجلسوں کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہونے ہیں، قبل از وقت انتخابات کی بات صرف عمران خان نے کی ہے قبل ازوقت کرانا بھی چاہیں تو نہیں ہو سکتے،ان کاکہناتھا کہ اس سے آئینی بحران پیدا ہوجائے گا ۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ پاکستان کی روایت ہے کہ سینیٹ کے اتنخابات سے قبل کھلبلی مچ جاتی ہے،اب مردم شماری ہو چکی۔اگر کوئی جماعت قبل از وقت انتخابات کروانا بھی چاہے تو نہیں کروا سکتی۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک میں سی پیک لے کر آئے، سزا تو ملنی تھی، جوآئین کی بالادستی اورملکی معیشت کی بحالی کی بات کریگااسےسزاملتی ہے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاتی امراء رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی بڑی بیٹھک ہوئی تھی۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، اسپکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق، پنجاب و سندھ کے گورنروں سمیت وفاقی وزراء اور دیگر پارٹی رہنما شریک ہوئےتھے جس میں پارٹی کو فعال بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ملک کے مختلف علاقوں میں جلسوں کے حوالے سےبھی مشاورت کی گئی۔

۔وفاقی وزیرریلوے نے بتایا کہ نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں طے پایا گیا کہ ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کی تشکیل اسی ماہ کی جائے گی۔

 

Comments are closed.

Scroll To Top