تازہ ترین
اسلام آباد: ٹرک آرٹ کے فروغ کےلیے لوک ورثہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد: ٹرک آرٹ کے فروغ کےلیے لوک ورثہ میں تربیتی کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد:(18ستمبر،2017) ٹرک آرٹ پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے جس کے پیش نظر اس آرٹ کےفروغ کےلیے لوک ورثہ میں تربیتی کیمپ لگایا گیاہے جس میں نوجوان اوراسکولوں کا طلبہ وطالبات گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

پاکستان کا ٹرک آرٹ دنیا بھر میں مقبول ہوگیاہےاوریہ اب ٹرکوں،رکشوں اور دیواروں سے نکل کر مختلف گھریلو آرائشی اشیاء کی بھی زینیت بننے لگا ہے۔

پاکستانی ٹرک آرٹ دنیا بھر میں فروغ دینے کےلیے سوچ بچار کےلیے لوک ورثہ اسلام آباد میں تین روزہ تربیتی سیشن کا آغاز ہوا۔نوجوانوں اور اسکول و کالج کے طالبعلموں نے ٹرک آرٹ میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

لوک ورثہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹرفوزیہ سعید کا کہنا تھا اس طرح کی سرگرمیوں سے طلبات میں آرٹ سے محبت پیدا ہوتی ہے۔

ماہر ٹرک آرٹسٹس کے زیر نگرانی تربیتی سیشن میں طلبہ یہ منفرد فن سیکھنے میں مگن نظر آئے۔

تربیتی کیمپ میں مختلف علاقوں سے آئے ٹرک آرٹسٹس کی جانب سے پیش کی گئیں انتہائی نفیس،دیدہ زیب اور شوخ رنگوں سے مزین ٹرک آرٹ سے سجی اشیا شرکاء کی توجہ کا مرکز رہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نےسجنے سنورنے پر31 ہزار ڈالرز پھونک ڈالے

پاکستانی طالبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں ریکارڈ نمبر حاصل کر لیئے

Comments are closed.

Scroll To Top