تازہ ترین
حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کا آخری روز

حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کا آخری روز

کراچی: (14 ستمبر 2017) حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کا آج آخری روز ہے۔  زائرین کی جانب سے مزار پر حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے 1287ویں عرس کا آج آخری روز ہے۔ عرس کے دوران تین لاکھ سے زائد زائرین نے عظیم صوفی بزرگ کے مزار پر حاضری دی اور انہیں اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے دی جانے والی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

مزار پر رسم قل کی محافل بھی ہوئیں جن میں ملک کے نامور قوال حضرات نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے

قصور: بابا بلھے شاہ کے 26ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان: حضرت شاہ شمس تبریزؒ کے 764ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

 

Comments are closed.

Scroll To Top