تازہ ترین
کراچی:چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج بھی مختلف کیسز کی سماعت کرے گا

کراچی:چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آج بھی مختلف کیسز کی سماعت کرے گا

کراچی :(14جنوری ، 2018)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ آج اتوار کو بھی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔

کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کے متعلق کیس کی سماعت صبح 10 بجے سپریم کورٹ رجسٹری میں ہوگی۔تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کےعلاوہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی  شامل ہیں .کیس میں تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئےہیں۔

آج جو کیسز سنے جائینگے ان میں ڈبوں میں ناقص اور مضر صحت دودھ کی فروخت کے متعلق سماعت کی جائیگی اوردودھ کے ٹیکے لگانے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائیگی۔

اس کےعلاوہ سندھ میں ماحولیات اور پانی کی فراہمی کے ابتر صورتحال پر سماعت کی جائیگی۔پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے متعلق چیف جسٹس نے تحریری حلف نامہ جمع کرانے کی حکومت سندھ کو ہدایت کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار بلڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے درخواستوں کی سماعت بھی کرینگے،آباد بلڈرز سمیت کراچی کے دیگر بلڈرز نے کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے.

سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر وکلاء سپریم کورٹ پہنچ گئےہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

ہائیکورٹ 90 روز میں کیسز کے فیصلے کرے، چیف جسٹس ثاقب نثار

انصاف میں تاخیر معاشرے کا بڑا مسئلہ ہے، چیف جسٹس پاکستان

Comments are closed.

Scroll To Top