تازہ ترین
جدہ:عین سڑک پر ناچنے والا نوجوان گرفتار

جدہ:عین سڑک پر ناچنے والا نوجوان گرفتار

جدہ: (23اگست،2017)سعودی شہر جدہ میں ایک نوعمر لڑکے کو پتانی کیا سوجھی کے سڑک کےعین درمیان میں رقص کرنا شروع کردیا جس پراسے گرفتار کر لیا گیا۔

14سالہ لڑکا مشہور گیت ماکریناپر سڑک پر رقص کر رہا تھا۔

سعودی پولیس کا کہناہے کہ لڑکے کو نازیبا عوامی رویےکا مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ کھلے عام سڑک پر رقص کرنے کے باعث ٹریفک کافی دیر معطل رہاجو کہ قانون کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکے کی گرفتاری کی ایک سبب یہ بھی ہے کہ قومی کمیٹی برائے ڈرگ کنٹرول کی جانب سے رقص پر پابندی لگی ہوئی ہے، اس کے باوجودایسا کام کرنا ناقابل برداشت ہے۔


اس لڑکے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ سعودی پولیس نے لڑکے کا نام نہیں بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لندن کا 3 سالہ بچہ جسے درد محسوس نہیں ہوتا

دنیا کا سب سے لمبا صوفہ

Comments are closed.

Scroll To Top