تازہ ترین
فیروزپورروڈ دہشت گردی:پنجاب حکومت کاجے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فیروزپورروڈ دہشت گردی:پنجاب حکومت کاجے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور:(25جولائی،2017)فیروزپورروڈ دہشت گردی اندوہناک واقع کی تحقیقات کےلیے پنجاب حکومت نےجے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کی شہر میں موجودگی کی پیشگی اطلاع کے باوجود فیروز پور روڈ دھماکے کو سی ٹی ڈی کی بڑی ناکامی قراردیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے واقع پر ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ،سی ٹی ڈی، حساس اداروں اور پولیس افسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

حساس اداروں کی جانب سے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی شناخت ابتک کی اہم پیش رفت ہے۔۔ موٹرسائیکل کا مالک جوڑے پل کا رہائشی ہے۔ دہشتگرد بھی کئی روز سے جوڑے پل کے علاقے میں ہی مقیم تھا۔موٹر سائیکل دہشتگرد کے پاس کیسے پہنچی؟ یہ جاننے کیلئے موٹرسائیکل مالک کے اہلخانہ کے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔والٹن سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد ،آئی ای ڈیز برآمد کی گئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے آئندہ ہفتے حساس مقام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

لاہور میں فیروز پور روڈ دھماکے کے بعد تحقیقاتی ادارے خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں اور سلیپر سیلز کی کھوج لگانے میں مصروف ہیں.

یہ بھی پڑھیے:

لاہور دھماکے کے بعد کراچی کیلئے سیکیورٹی الرٹ جاری

لاہور: حساس ادارے کی کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد گرفتار

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top