تازہ ترین
جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف بھرپور دفاع کیا جائے گا، مشاورتی اجلاس

جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف بھرپور دفاع کیا جائے گا، مشاورتی اجلاس

اسلام آباد:(12جولائی، 2017)جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا،ذرائع کے مطابق حکومت نے پاناما مقدمے کی جنگ قانونی میدان میں لڑنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت آئینی و قانونی ماہرین کے اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف حکومتی موقف کا بھرپوردفاع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

اجلاس کےدوران ملکی سیاسی صورت حال اور پاناما جے آئی کی رپورٹ کے آئینی و قانونی پہلوؤں کو جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزراء،مشیران اورماہرین آئین و قانون سے مشاورت کے دوران وزیر اعظم نے کہا  کہ احتساب سےنہیں گھبرائیں گے۔

حکومت نے ملک کو تعمیر و ترقی کے جس راستے پر ڈالااس سفر کو جاری رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے دعوٰی کیا کہ  کوئی جرم نہیں کیا، پھر بھی خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے جبکہ اصل فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

مخالفین جے آئی ٹی کے پیچھے چھپ رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ

Comments are closed.

Scroll To Top