تازہ ترین
عمران کاشیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

عمران کاشیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:(22جون، 2017)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی رہنما سینیٹر بابر اعوان بھی کل پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اسلام اباد میں افطارڈنر کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جے آئی ٹی رپورٹ آنے والی ہے نواز شریف سکون آور گولیاں لے لیں ہیں۔

کپتان کا کہناتھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مافیا کا زبردست مقابلہ کیا ہے، شیخ رشید کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے بتایا کہ بابراعوان بھی کل پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے ۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ ایسا لگ رہا ہے کہ پاناماکاٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے واضح کہہ دیا ہے کہ قطری نہیں آئے گا تو خط ردی کی ٹوکری بن جائے گا۔ انھوں ںے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مریم نواز کو تیار کررہے ہیں ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

انہوں نے عید کوہستان کے لوگوں کے ساتھ منانے کا اعلان کیا، عمران خان نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں انہوں نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی ہے،عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں ۔

یہ بھی پڑھیے

جےآئی ٹی کی رپورٹ منظرعام پرلائی جائے،عمران خان کامطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں مصروف دن گزارا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top