تازہ ترین
کلبھوشن یادیونے آرمی چیف سےرحم کی اپیل کردی

کلبھوشن یادیونے آرمی چیف سےرحم کی اپیل کردی

راولپنڈی:(22جون، 2017) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیونے آرمی چیف سےرحم کی اپیل کردی ہے۔اپیل میں کلبھوشن یادیونے جاسوسی،دہشتگردی اورتخریب کاری کابھی اعتراف کیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کر دی ہے ۔ کلبھوشن یادیو کو جاسوسی کرنے،دہشت گردی اور تخریب کاری کی کاروائیوں میں ملوث پائے جانے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ بھارتی جاسوس نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر سزائے موت ختم کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ترجمان کے مطابق رحم کی اپیل میں کلبھوشن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا ۔ کلبھوشن نے دہشت گردی کی کاروائیوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے پر ندامت کا اظہار بھی کیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل ملٹری اپیلیٹ ٹریبونل نے بھارتی کمانڈر یادیو کی اپیل مسترد کر دی تھی ۔ قانون کے مطابق کلبھوشن نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی ،یہ اپیل مسترد ہونے کی صورت میں کلبھوشن صدر پاکستان سے بھی رحم کی اپیل کر سکتا ہے۔

بھارتی جاسوس کے دوسرےاعترافی بیان کی ویڈیو دیکھنے کے لیے پلے کا بٹن دبائیں 

آئی ایس پی آر کی جانب سے کلبھوشن کا ایک اور اعترافی ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں کلبھوشن کو دہشت گردی اور جاسوسی کی کاروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق بیان جاری کرنے کا مقصد اقوام عالم کو یہ باور کرانا ہے بھارت پاکستان میں تخریب کاری کی سرگرمیوں ملوث ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:

کلبھوشن یادیو کیس:پاکستانی قانونی وفد کی عالمی عدالت انصاف کےصدر سے ملاقات

کلبھوشن یادیو کیس: بھارت عالمی عدالت سے 6 ماہ کی مہلت حاصل کرنے میں ناکام

Comments are closed.

Scroll To Top