تازہ ترین
سزا سنائے جانے پر مجرم نے اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی

سزا سنائے جانے پر مجرم نے اپنے ہی وکیل کی پٹائی کردی

اوہائیو: (25 فروری 2019) امریکی ریاست اوہائیو میں مجرم نے جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد اپنے ہی وکیل کی عدالتی احاطے میں پٹائی شروع کردی۔

امریکی ریاست اوہائیو کی کاؤنٹی کویاہوگا کی عدالت میں ایک مجرم نے کیس ہارنے اور 47 سال قید کی سزا ملنے پر اپنے ہی وکیل کی پٹائی شروع کردی۔

جج کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد مجرم آپے سے باہر ہوگیا اور اپنے وکیل آرون بروکلے پر چڑھ دوڑا اور اس پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

رپورٹ کے مطابق اس اچانک حملے پر وہاں موجود دیگر وکیل اور پولیس اہلکاروں نے مجرم کو فوری طور پر قابو کرکے جیل منتقل کردیا۔ مجرم کی جانب سے وکیل آرون بروکلے پر چڑھائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ چسٹن نامی مجرم کو پولیس نے 2017 میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top