تازہ ترین
سلطان راہی کودنیا سے رخصت ہوئے22 برس بیت گئے

سلطان راہی کودنیا سے رخصت ہوئے22 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: (9 جنوری 2018) پاکستان کے معروف اداکار سلطان راہی کو مداہوں سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے۔ سلطان راہی کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ،مولا جٹ، سالا صاحب، چند وریام،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سلطان راہی کا اصل نام سلطان محمد تھا، انہوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز فلم باغی میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا اس کے بعد وہ خاصے عرصے تک فلموں میں چھوٹے موٹے کردار ہی ادا کرتے رہے۔انیس سو اکہتر میں فلم بابل میں انہیں ایک بدمعاش کا ثانوی سا کردار دیا گیا جس سے ان کی شہرت کا آغاز ہوا، جبکہ 1972میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم بشیرا ریلیز ہوئی اس فلم نے انھیں بام عروج تک پہنچادیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ پاکستان کے فلمی صنعت کے سب سے مقبول اور سب سے مصروف اداکار بن گئے۔

سلطان راہی نے مجموعی طور پرآٹھ سو چار فلموں میں کام کیا جن میں پانچ سو سے زیادہ فلمیں پنجابی زبان میں اور ایک سو ساٹھ فلمیں اردو زبان میں بنائی گئی تھیں، جبکہ پچاس سے زیادہ فلمیں ڈبل ورژن تھیں۔ ان میں سے چار سو تیس فلمیں ایسی تھیں جن کے ٹائٹل رول سلطان راہی نے ادا کئے تھے۔ان کی مشہور فلموں میں بشیرا، شیر خان ،مولا جٹ، سالا صاحب، چند وریام،آخری جنگ اور شعلے کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ ایک مخیر شخص تھے اور انہوں نے اپنے ذاتی خرچ پر کئی مساجد بھی تعمیر کروائی تھیں۔معروف اداکار نو جنوری انیس سو چھیانوے کو جب وہ اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آرہے تھے تو راستے چند نامعلوم افراد نے انہیں لوٹنا چاہا اور مزاحمت پر انھیں قتل کردیا ، وہ لاہور میں شاہ شمس قادری کے مزارکے احاطے میں آسودہ خاک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ماہر امور خانہ داری زبیدہ طارق کو سپردخاک کردیا گیا

نئے سال کے آغاز پر زبیدہ آپا کا آخری پیغام

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top