تازہ ترین
ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ منفرد قالین

ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ منفرد قالین

برسلز: (17 اگست 2017) ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ قالین کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا۔ منفرد قالین کی تیاری میں بگونیا پھولوں، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 20ویں مرتبہ ایک لاکھ پھولوں سے تیار کردہ قالین کو نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

اس منفرد قالین کی تیاری میں خاص قسم کے بگونیا پھولوں، سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس قالین کو 100 سے زائد لوگوں نے 2 سالہ محنت سے تیارکیا ہے۔

اس قالین کو جاپانی طرز پر بنایا گیا ہے جس میں جاپان کی نشاندہی کرنے والی علامتیں نمایاں کی گئی ہیں۔

اس انوکھے قالین کی نمائش کا آغاز پیر کے دن کیا گیا، جسے دیکھنے کیلئے مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے سب سے بڑا انسانی پھول بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

شکاگو: دنیا کے سب سے بڑے اور بدبودار پھول عوام کی توجہ کا مرکز

 

Comments are closed.

Scroll To Top