تازہ ترین
لاہور: پی ایس ایل فور کے میچز کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

لاہور: پی ایس ایل فور کے میچز کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا

لاہور: (20 فروری 2019) پی ایس ایل فور کے مچیز کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم آنے والے شائقین اور مہمانوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ فور کے لاہور میں میچز کی تیاریاں جاری ہیں۔ پولیس پولیس نے بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے پلان تیار کرلیا ۔تیرہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایک سو ریزروز اہلکاروں کی خدمات کو سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے لاہور پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔

ایلیٹ پولیس فورس کی 125ٹیمیں اور اسنائپر چیکنگ کیلئے دس پیئرز بھی لاہور پولیس کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے جایا جائے گا جس کیلئے پانچ ایس پی رینک کے افسران کی خدمات سی ٹی او لاہور کے سپرد کر دی گئیں۔

دس ڈی ایس پی صرف اور صرف مہمانوں کی آمدورفت والے راستوں اور پارکنگ ڈیوٹی پر فرائض سر انجام دیں گے ۔ اسی طرح 30 سینئر ٹریفک وارڈنز اور 400تربیت یافتہ ٹریفک اہلکار اور وارڈن بھی سی ٹی او لاہور کی زیر نگرانی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top