تازہ ترین
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا، آئی سی سی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا، آئی سی سی

دبئی: (20 فروری 2019) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت میچ منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا کوئی میچ منسوخ نہیں کیا جارہا اور نہ ہی ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کی کوئی وجہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم پی سی بی اور بی سی سی آئی کے ہمراہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام مقابلے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کیلئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپلائی کیا اور لوگوں میں کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ اس ٹورنامنٹ کا سب سے نمایاں مقابلہ ہوگا۔ یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی شدت پسند تنظیموں نے کرکٹ کو بھی انتہائی پسندی کے بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

عمران خان سمیت دیگر کرکٹرز کی تصاویر بھی اسٹیڈیم سے ہٹا دی گئی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top