تازہ ترین
مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر اور سکے نکال لیے گئے

مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر اور سکے نکال لیے گئے

جنوبی کوریا: (20 فروری 2019) شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنےکیلئے الم غلم اشیا کھانی شروع کردی اور اب پیٹ کےدرد کی شکایت پر ان کےپیٹ سے ساڑھے چار پونڈ یا دو کلوگرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی اسکین اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سیئول سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناؤ دور کرنے کیلئے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔ماہرین نے پہلے سکے ٹیوب (گیسٹرواسکوپی) کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی لیکن کچرے کی بڑی مقدار کی وجہ سے ایک ایک کرکے تمام کاٹھ کباڑ نکالا گیا ۔ اس طویل آپریشن میں کئی گھنٹے لگے اور مریض کو 9 روز تک اسپتال میں رکھا گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top