تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 322 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 322 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی: (20 فروری 2019) پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مثبت زون میں بند ہوئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی تین گھنٹے تک مارکیٹ منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 268 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ 39 ہزار 688 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوپہر 12 بجے کے بعد مارکیٹ میں استحکام آنا شروع ہوا اور کاروبار کے اختتام تک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 322 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 279 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 89,381,730 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,747,639,128 بنتی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top