تازہ ترین
کراچی :ڈیفنس خیابان اتحادپر گاڑی نے 2موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی :ڈیفنس خیابان اتحادپر گاڑی نے 2موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

کراچی (8جنوری، 2018)کراچی میں سی ویواور خیابان اتحاد کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاہے۔

گزشتہ شب سی ویو ولیج ہوٹل اور خیابان اتحاد شاہین کراسنگ کے مقام پر تیز رفتار سیاہ رنگ کی جیپ نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جیپ سوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے کاراور اسکے ڈرائیور ک تلاش شروع کردی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 16سالہ حمزہ اور 21سالہ عبدالرحمان شامل ہیں۔ دونوں نوجوان گارڈن اور رنچھوڑ لائن کے رہاشی تھےجو اکثر ریس لگانے سی ویو آیا کرتے تھے۔

 

پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی ہیں۔جبکہ پولیس نے بتایاہے کہ واقعے کی تفتیش کے لیے کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کے لیے ڈی ایچ اے حکام کو خط لکھاجائے گا۔

 

معاملہ ٹریفک حادثہ تھا یا کچھ اور؟ تفتیش تاحال جاری ہے،ٹریفک حادثے کا مقدمہ پولیس نےنامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ہے۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top