تازہ ترین
امریکاشام فضائی حملہ: دو روسی بھی مارے گئے،برطانوی نشریاتی ادارہ

امریکاشام فضائی حملہ: دو روسی بھی مارے گئے،برطانوی نشریاتی ادارہ

لندن(14فروری، 2018)برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں امریکی اور اتحادیوں کے حملے میں دو روسی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے یہ بات روس فوجیوں کے ساتھیوں کے حوالے سے بتائی ہے۔ روس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع سب سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے دی تھی۔تاہم امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کااصرارتھاکہ ہمارے پاس حملے میں روسی فوجیوں کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں اور نہ ہی پینٹاگون نے ایسی کوئی اطلاع ہمیں فراہم کی ہے۔

امریکاکاکہناہے کہ اس حملے میں 100سے زائد جنگجو مارے گئے تھے۔جبکہ شامی حکومت نے حملے کو شامیوں کا قتل عام قراردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈونلڈ ٹرمپ نے بجٹ تجاویز کانگریس کو بھیج دیں، پاکستان کیلیے بھی امداد

اسرائیلی پولیس کی بن یامین نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

Comments are closed.

Scroll To Top