تازہ ترین
پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، فواد چوہدری

پاکستان سعودی عرب سے تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنا چاہتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: (16 فروری 2019) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاک سعودی عرب تعلقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں سے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو مزید وسعت ملی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات اقتصادی روابط اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تذویراتی شراکت داری میں بدل دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی شہریوں کیلئے ویزا کی مخصوص سہولتیں فراہم کی ہیں تاکہ عرب ممالک کے لوگ یورپ جانے کے بجائے سیر و سیاحت کیلئے پاکستان آئیں۔ اس سلسلے میں ایک جامع مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top