تازہ ترین
پی ایس ایل سیزن 4، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل سیزن 4، کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی: (16 فروری 2019) پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ کراچی کنگز پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.

Scroll To Top