تازہ ترین
پی ایس ایل سیزن 4، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل سیزن 4، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: (16 فروری 2019) پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل سیزن فور کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں شکست دے دی۔ اسلام آباد نے 125 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری جب چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ شادی مسعود کی گری جب وہ 26 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایونس تھے ۔انہوں نے 15 رنز بنائے۔ حماد اعظم اور آندرے رسل بالترتیب 14 اور 16 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے ناقابل شکست 16 اور 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وقاص مقصود اور محمد سمیع کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top